عمران خان نے کالا باغ ڈیم بنانے کی بات کرکے تین صوبائی اسمبلیوں کی قراردادوں کا مذاق اڑایا ہے،غلام بلور

جمعرات 23 جولائی 2015 09:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 جولائی۔2015ء)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور نے کالاباغ ڈیم کے حوالے سے عمران خان کے بیان کو ملک تھوڑنے کی سازش قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین کو مناظرے کیلئے چلینج کردیا انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کالا باغ ڈیم بنانے کی بات کرکے تین صوبائی اسمبلیوں کی قراردادوں کا مذاق اڑایا ہے گزشتہ روز پشاو رپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چترال میں سیلاب کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوتی ہے، صوبائی حکومت کو سیلاب کے سدباب کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئے تھے ان کا کہناتھاکہ اگر کالاباغ ڈیم بنا تو خیبر پختونخوا کے چار صوبے ڈوب جائینگے جس میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا شہر بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

اگر حکومت پنجاب کو سیلاب سے بچانا چاہتی ہے تو دریائے راوی‘ جہلم ‘ ستلج اور دریائے چناب پر ڈیم تعمیر کرائے کیونکہ سیلاب انہیں دریاوں پر آتے ہیں نہ کہ دریائے سندھ میں۔ دریائے سند ھ کا پانی روکنے کیلئے داسو اور باشا ڈیم بنائے جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور پنجاب نے تبدیلی کا نعرہ لگا کر پختونوں کو دھوکا دیا جس کاثبوت عمران خان کا بیان ہے، عمران خان نہ پختون ہیں نہ ہی پاکستانی ، وہ صرف ایک پنجابی ہے جو پختونوں کا دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور سند ھ کے عوام کالا باغ ڈیم کو بننے نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ آفتاب احمد خان شیرپاو ‘ جماعت اسلامی اور دیگر سیاسی جماعتیں اپنا موقف واضح کریں۔

متعلقہ عنوان :