پولینڈ،وارسا کے ہوائی اڈے پر ڈرون کی پرواز،39سالہ شخص گرفتار

جمعرات 23 جولائی 2015 09:13

وارسا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 جولائی۔2015ء)وارسا کے ہوائی اڈے پر اترنے والے فضائی ادارے لفتھانسا کے طیارے سے ایک ڈرون100میٹر کے فاصلے سے گزرا،یہ بات پولینڈ کی فضائی پروازوں کی ایجنسی نے گزشتہ روز بتائی۔

(جاری ہے)

میونخ سے اڑنے والا طیارہ700میٹر(2300فٹ) کی بلندی پر تھا جب ہوابازوں کو ایک ڈرون نظرآیا،لیکن اس نے جہاز کے اترنے کے عمل میں کوئی مداخلت نہیں کی۔پولیس نے گزشتہ روز کہا ہے کہ اس نے ڈرون چلانے کے شبے میں ایک 39سالہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے جو ہوائی اڈے کے قریب رہتا ہے۔پیاسیز کے مقامی پولیس روبرٹ اوپاس نے خبررساں ادارے پی اے پی کو بتایا ہے کہ ایک ڈرون بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔اس شخص کو فضائی ٹریفک کو خطرے میں ڈالنے کی وجہ سے 8سال قید کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :