لاہور، عصمت اللہ جونیجو ایس ایس پی ریلوے پولیس راولپنڈی تعینات

جمعرات 23 جولائی 2015 09:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 جولائی۔2015ء) پاکستان پولیس سروس کے افسر عصمت اللہ جونیجو کو ایس ایس پی ریلوے پولیس راولپنڈی ڈویژن تعینات کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اِن کی خدمات گزشتہ روز ریلوے پولیس کے سپرد کی گئی تھیں۔ بُدھ کو ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر ریلوے پولیس شارق جمال خان نے اِن کی نئی تعیناتی کا حکم جاری کردیا۔ عصمت اللہ جونیجو گزشتہ سال دھرنا کے دوران ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد تھے

متعلقہ عنوان :