نائجیریا ، بورنو ریاست میں مبینہ دہشت گرد حملے میں متعدد افراد ہلاک

جمعرات 23 جولائی 2015 09:12

ابوجا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 جولائی۔2015ء)نائجیریا میں بوکو حرام کے مبینہ دہشت گردوں نے ملکی بری فوج کے نئے سربراہ میجر جنرل ٹوکور بوراتیاکے آبائی علاقے پر حملہ کرتے ہوئے متعدد افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آور درجنوں کی تعداد میں تھے اور انہوں نے ریاست بورنو کے بوراتیا نامی علاقے میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ اس دوران متعدد گھروں کو نذر آتش کیا گیا اور بتایا گیا ہے کہ دو افراد کے گلے بھی کاٹ دیے گئے۔ میجر جنرل ٹوکور بوراتیا تیرہ جولائی کو ہی بری فوج کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں۔ شدت پسندوں نے فوج کے سربراہ کے دورے کے فوراً بعد ہی گاوٴں پر حملہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :