اٹلی: داعش سے منسلک ٹوئٹر اکاؤنٹ چلانے پر دو پاکستانیوں سمیت 4افراد گرفتار

جمعرات 23 جولائی 2015 09:15

ملن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 جولائی۔2015ء) اٹلی کی پولیس نے داعش سے منسلک ٹوئٹر اکاؤنٹ کو چلانے والے دو پاکستانیوں سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ انھوں نے دو افراد کو دہشت گردوں سے مبینہ تعلقات اور دیگر دو کو ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے تشدد پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ اکاؤنٹ داعش سے منسلک ہے اور ’روم میں داعش‘ کے نام سے چلایا جارہا تھا، جس میں روم کولوزیم اور میلان دومو کیتیڈرل کی تصاویر کے ساتھ تنبیع کی گئی تھی کہ وہ حملوں کے لیے حدف تلاش کررہے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو اٹلی کے شمالی شہر بریسہ اور لومبرڈی میں سرچ آپریشنکے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :