چیک جمہوریہ میں ٹرین حادثہ، دو افراد ہلاک

جمعرات 23 جولائی 2015 09:12

پراگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 جولائی۔2015ء)چیک جمہوریہ میں ٹرین کے ایک حادثے میں دو افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق تیز رفتار ٹرین پھاٹک پر کھڑے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔

(جاری ہے)

اس واقعے کے فوری بعد وزیر اعظم اور کئی دیگر وزراء جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ یہ حادثہ اسٹوڈینکا نامی شہر میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک ہے۔

متعلقہ عنوان :