مریدکے، بھائیوں نے باپ کے ساتھ مل کر پانچ ہزار روپے کے لین دین کے تنازعہ پر دو سگے بھائیوں کو موت کی نیند سلا دیا

جمعرات 23 جولائی 2015 09:10

مریدکے(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 جولائی۔2015ء) بھائیوں نے باپ کے ساتھ مل کر پانچ ہزار روپے کے لین دین کے تنازعہ پر چھریوں کے پے درپے وار کرکے دو سگے بھائیوں کو موت کی نیند سلا دیا اور فرار ہو گئے۔پولیس نے مقتولین کی نعشیں قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے روانہ کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سرکل مریدکے کے علاقہ تھانہ نارنگ منڈی لدھیکے غربی کے رہائشی نصیر احمد کا اپنے بیٹوں جٹا اور خرچہ کے ساتھ پانچ ہزار روپے کے لین دین کا تنازعہ تھا جس پر اس نے وقوعہ کے روز اپنے دیگر دو بیٹوں کے ہمراہ مقتولین کے گھروں پر حملہ کر دیا اور چھریوں اور دیگر تیز دھار آلوں کے ساتھ پے درپے وار کرکے انہیں موت کی نیند سلا دیا اور فرار ہو گئے۔

مقامی افراد کے مطابق مقتولین شدید زخمی حالت میں ایک گھنٹہ تک اپنے گھر میں تڑپتے رہے مگر کسی نے ان کی مدد نہ کی جس پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ جاں بحق ہو گئے۔مقامی افراد کے مطابق مقتولین چوری ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے جس پر والد نے دیگر بیٹوں کے ساتھ مل کر انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا تاہم تھانہ نارنگ منڈی میں ان کا کوئی رکارڈ نہیں ہے