اظہرعلی ون ڈے کرکٹ میں بطور کپتان دنیا کے کامیاب ترین بیٹسمین بن گئے، بطور کپتان 10 میچز میں 68 کے قریب کی اوسط کے ساتھ 611 رنز بنائے، دوسرا نمبر آسٹریلیا کے جارج بیلے کا ہے

جمعرات 23 جولائی 2015 08:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 جولائی۔2015ء) پاکستانی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی ون ڈے کرکٹ میں بطور کپتان دنیا کے کامیاب ترین بیٹسمین بن گئے۔ اظہر علی نے بطور کپتان 10 میچز میں 68 کے قریب کی اوسط کے ساتھ 611 رنز بنائے ہیں، اس طرح انہوں نے 10 میچز میں بطور کپتان بیٹنگ کرنے والے دنیا کے تمام کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس فہرست کے ابتدائی 10نمبرز میں اور کوئی پاکستانی شامل نہیں۔

(جاری ہے)

دوسرا نمبر آسٹریلیا کے جارج بیلے کا ہے جنہوں نے 10 میچوں میں 564 رنز بنائے جب کہ انگلینڈ کے ایان مورگن548 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔اظہر علی کو جب ون ڈے ٹیم کا کپتان بنایا گیا تو ان کی بیٹنگ پر تنقید کی جا رہی تھی اور انہیں دوسرا مصباح الحق بھی قرار دیا جا رہا تھا لیکن انہوں نے ون ڈے میں واپسی کے بعد بہترین بیٹنگ کی۔ تیسرے ون ڈے میں وہ تیز ترین 1000 رنز مکمل کرنے والے پاکستانی بیٹسمین بنے۔ انہوں نے23 گیندوں پر یہ اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :