اوورسیز پاکستانیوں کیلئے” ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے“ انتخابی اصلاحات کی رپورٹ تیار ، بیرون ملک بھیجے جانے والے پوسٹل بیلٹ پیپر مخصوص بار کوڈ کا حامل ہو گا اور اسے انتہائی نگہداشت میں ووٹر تک پہنچایا جائے گا

جمعرات 23 جولائی 2015 09:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 جولائی۔2015ء) نادر اذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اور نادرا نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے ”انتخابی اصلاحات “کی رپورٹ تیار کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی مشاورت سے تیار ہونے والی نادرا رپورٹ کے مطابق بیرون ملک بھیجے جانے والے پوسٹل بیلٹ پیپر مخصوص بار کوڈ کا حامل ہو گا اور اسے انتہائی نگہداشت میں ووٹر تک پہنچایا جائے گا ۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پوسٹل بیلٹ پیپر سفارتخانوں کے ذریعے بھیجے جائیں گے جبکہ ان کی تقسیم بھی سفارتخانوں کے ذریعے ہی کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن اور نادرا کی یہ رپورٹ انتخابی اصلاحات کمیٹی کو بھجوائی جائیں گی جس کے بعد یہ طریقہ کار نافذ العمل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :