شامی سرحد کے نزدیک سے دو ترک پولیس اہلکاروں کی لاشیں برآمد

جمعرات 23 جولائی 2015 09:15

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 جولائی۔2015ء)شامی سرحد کے نزدیک جنوب مشرقی قصبے سیلان پینار میں بدھ کے روز دو ترک اہلکاروں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں،اسی خطے میں دو روز قبل ایک خودکش بم دھماکہ ہوا تھا،یہ بات مقامی گورنر نے کہی۔ترکش ٹیلی ویژن نے سانلیورفا خطے کے گورنر عز الدین کوکوک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہے کہ آیا حملے کا دہشتگردی سے تعلق ہے۔

(جاری ہے)

این ٹی وی ٹیلی ویژن اور سرکاری خبررساں ادارے اناطولیہ نے کوکوک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کو ایک عمارت سے لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔روزنامہ حریت کی ایک رپورٹ کے مطابق دونوں کو سر میں گولی ماری گئی تھی۔ہلاکتیں ایسے وقت سامنے آئیں جب دو روز قبل اسی علاقے میں واقع قصبے سوروک میں ایک خودکش بم دھماکے میں 32جانیں ضائع ہوئی تھیں،جس کی ذمہ داری دولت اسلامیہ جہادیوں(آئی ایس) پر عائد کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :