وزارت پٹرولیم نے پی ایس او کو اینگرو کمپنی کے حوالے کردیا ، عمران شیخ جمعہ کے روز چارج سنبھالیں گے ،بیک وقت وہ ایم ڈی اینگرو پرائیویٹ لمیٹڈ بھی رہیں گے

جمعرات 6 اگست 2015 09:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 اگست۔2015ء) وزارت پٹرولیم نے اہم قومی ادارہ پی ایس او کو اینگرو نامی پرائیویٹ کمپنی کے حوالے کردیا ہے ۔ اور اس کاباقاعدہ انچارج کل جمعہ کے روز سے سنبھال لے گی ۔

(جاری ہے)

اینگروکمپنی کے ایم ڈی عمران شیخ دو ماہ کے بعد جمعہ کے روز سے پی ایس او کا چارج سنبھال لیں گے اور بیک وقت وہ ایم ڈی اینگرو پرائیویٹ لمیٹڈ بھی رہیں گے پی ایس او ایک قومی ادارہ ہے تاہم اب کے معاملات عملی طور پر اینگرو کمپنی کے حوالے کردیئے جائینگے پی ایس او ایل این جی قطر سے درآمد کرکے اینگرو ٹرمینل تک پہنچائے گی اور آگے اینگرو کمپنی سوئی سدرن اور دیگر کمپنی کو گیس فراہم کرے گی ۔