حملے کے باوجود وسیم اکرم کی باولرز کو ٹپس دینے کیلئے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے

جمعرات 6 اگست 2015 08:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 اگست۔2015ء) جوش اور لگن ہو تو ایسی ہو، فائرنگ واقعہ کے بعد بھی سابق کپتان وسیم اکرم فاسٹ باؤلرز کو ٹپس دینے نیشنل اسٹیڈیم پہنچے،گھر سے نیشنل اسٹیڈیم جاتے ہوئے وسیم اکرم کے ساتھ جو کچھ ہوا،، اس پر وہ ہمت نہیں ہارے،گاڑی پرفائرنگ کا واقعہ بھی حوصلے پست نہ کرسکا اور وہ نوجوان باؤلرزکو گرسکھانے اسٹیڈیم پہنچے،فاسٹ باؤلرزکی تربیت کیلئے لگائے گئے کیمپ کے پانچویں روز بھی وسیم اکرم،،، کھلاڑیوں کو ٹپس دیتے رہے،میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وسیم اکرم نے سارے واقعے کی منظر کشی بھی کی،فاسٹ باؤلرزکیمپ تیرہ اگست تک جاری رہے گا، جس میں وسیم اکرم نوجوان فاسٹ باؤلرزتربیت دیتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :