پی سی بی نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کو پاکستان آنے کی دعوت دے دی، پی سی بی سری لنکا کے ساتھ مکمل سیریز کھیلنے کا خواہشمند ہے اور اس سلسلے میں کوششیں تیز ترکر دی گئی ہیں، بور ڈ حکام

جمعرات 6 اگست 2015 08:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 اگست۔2015ء)کرکٹ شائقین کیلئے ایک اوراچھی خبر ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ زمبابوے کے کامیاب انعقاد کے بعد سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے رابطے تیز کردیئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کے مطابق پی سی بی نے سری لنکا کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرکے ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔

(جاری ہے)

بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ پی سی بی سری لنکا کے ساتھ مکمل سیریز کھیلنے کا خواہشمند ہے اور اس سلسلے میں کوششیں تیز ترکر دی گئی ہیں۔ رواں سال ہونے والی پاک بھارت سیریز کی منسوخی کے باعث سری لنکن ٹیم سال کے آخر تک پاکستان کا دورہ کر سکتی ہے۔ بورڈ کے اعلٰی عہدیداروں کی جانب سے سری لنکا کرکٹ بورڈ سے رابطوں کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔