جاوید ہاشمی کے مسلم لیگ (ن) سے اختلافات ختم ، 14اگست کو سینئر قیادت کے ساتھ پریس کانفرنس میں مسلم لیگ (ن) میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرینگے

جمعرات 6 اگست 2015 09:20

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 اگست۔2015ء)سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کے مسلم لیگ (ن) سے اختلافات ختم ہو گئے ، 14اگست کو سینئر قیادت کے ساتھ پریس کانفرنس میں مسلم لیگ (ن) میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرینگے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز جاوید ہاشمی نے اپنے ساتھیوں سے صلح مشورے کے بعد مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے چوہ اگست کو میاں نواز شریف کی اہلیہ ملتان کا دورہ کرینگی اور دورے کے دوران مخدوم جاوید ہاشمی سے ملاقات بھی متوقع ہے جس کے بعد ملتان میں پریس کانفرنس کی جائیگی جس میں جاوید ہاشمی مسلم لیگ نواز میں شمولیت کا اعلان کرینگے مخدوم جاوید ہاشمی کو لاہور سے الیکشن لڑانے کا بھی امکان ہے جس کے بعد انہیں وزارت بھی دیئے جانے کا امکان ہے ۔

مخدوم جاوید ہاشمی نے چند روز قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نواز میں شمولیت کا عندیہ دیا تھا اور کہا تھا کہ جب سینئر قیادت چاہے گی میں مسلم لیگ نواز میں شمولیت اختیار کرولونگا تحریک انصاف میں شامل ہوکر بہت بڑی غلطی کی تھی جس پر نادم ہوں ۔

متعلقہ عنوان :