پولیس کا فرانسیسی جزیرے سے ملنے والی اشیا کو گمشدہ طیارے کی باقیات ماننے سے انکار

جمعرات 6 اگست 2015 09:15

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 اگست۔2015ء) فرانسیسی سیاح نے ایم ایچ 370 کے ملبے سے ٹکڑے دریافت کئے تھے اور اسے جہاز کی کھڑکی قرار دیا لیکن پولیس نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیابحرہند میں فرانسیسی ملکیت جزیرے سے ملنے والی پلاسٹک کی اشیا معمہ بن گئیں۔ پولیس اسے ملائیشین گمشدہ طیارے کی باقیات ماننے کو تیار نہیں۔

(جاری ہے)

یہ اشیا منگل کو ایک فرانسیسی سیاح نیگمشدہ ملائیشین ائیر لائن MH370 کے مبینہ طور پر ملنے والے ملبے کے قریب دریافت کیے تھے اور اسے جہاز کی کھڑکی قرار دیا تھا ، جبکہ پولیس حکام ان اشیا پر شکوک کا اظہار کر رہی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر سلائی کی مشین ہو سکتی ہے۔

اس سے پہلے بھی ری یونین آئس لینڈ سے گمشدہ طیارے کی باقیات ملنے کا دعویٰ کیا گیا تھا جو بعد میں غلط ثابت ہوا۔

متعلقہ عنوان :