اسلام آباد پولیس کا جوان مبینہ طور پر منشیات فروشوں کا سرپرست نکلا

جمعرات 6 اگست 2015 09:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 اگست۔2015ء) اسلام آباد پولیس کا شیر جوان مبینہ طور پر منشیات فروشوں کا سرپرست نکلا ۔ ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ تھانہ کھنہ میں تعینات اے ایس آئی ساجد محمود جو کہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں بھی کافی عرصہ تعینات رہنے کے ساتھ کھنہ چوکی کا انچارج بھی تھا کی سرپرستی میں ترلائی کلاں ، کھنہ ڈاک ، اقبال ٹاؤن ، سواں ، گارڈن ٹاؤن ، سمیت دیگر علاقوں میں نامی گرامی منشیات فروش مذکورہ بالا افسر کی مبینہ پشت پناہی میں دھڑلے سے منشیات فروشی کر رہے ہیں ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ بالا افسر کو سینئر افسران کو پشت پناہی حاصل ہے دوسری جانب خبر رساں ادارے کو اس حوالے سے حاصل ہونے والے ثبوت کے مطابق مذکورہ تھانے کی حدود میں منشیات فروشی کا دھندہ کرنے والے اس منظم گروہ کی جانب ماہانہ لاکھوں روپے تھانہ کھنہ کے شیر جوان ساجد محمود پیش کرتے ہیں اور جو کوئی بھی تھانے میں نیا تعینات ہونے والا افسر ان منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے کی کوشش کرتا ہے اسے سینئر افسران کی ملی بھگت سے تبادلہ کروا دیا جاتا ہے ذرائع کا مزید کہنا تھا ۔

(جاری ہے)

مذکورہ بالا افسر بلال ٹاؤن گلی نمبر تین میں ( الف) نامی منشیات فروش سے 50 ہزار ماہانہ ، صنم چک میں ( و) نامی منشیات فروش سے 80 ہزار روپے جبکہ برما ٹاؤن سے ( ج ) نامی افغانی سے 40 ہزار روپے ماہانہ وصول کرتا ہے ۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے بے شمار منشیات فروشوں کے ڈیرے جہاں سے لاکھوں روپے بھتہ وصول کر کے اعلی افسران تک پہنچایا جاتا ہے ۔اس ضمن میں جب خبر رساں ادارے نے موقف جاننے کے لئے اے ایس آئی ساجد محمود سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے آئیں بائیں شائیں کرتے ہوئے بتایا کہ شہزاد اور تھانہ کھنہ میں تعیناتی کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف سب سے زیادہ مقدمات میں نے درج کئے ہیں تو میں ان کی سرپرستی کس طرح کر سکتا ہوں ۔

متعلقہ عنوان :