کراچی میں تعینات کی گئی چاروں تھانے دار خواتین کو ہٹادیا گیا

جمعرات 6 اگست 2015 09:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 اگست۔2015ء) کراچی میں تعینات کی گئی چاروں تھانے دار خواتین کو ہٹادیا گیا ہے۔ شہر میں لگائی گئی تین تھانوں میں خواتین ایس ایچ اوز۔ سب انسپکٹر غزالہ ایس ایچ او کلفٹن، سب انسپکٹر انیلا قادر کو جوہر آباد اور انسپکٹر زیب النساء کو ایس ایچ او بہادرآباد تعینات کیا گیا،لیکن سابق کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو کا یہ تجربہ ناکام ہوگیا اوران تمام تھانوں سے خواتین اہلکاروں کو ہٹا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او زیب النساء کو بدعنوانی کے الزام میں معطل کیا گیا اوران کی جگہ انسپکٹر شبانہ جیلانی کو تعینات کیا گیا، لیکن چند دنوں میں ہی سڑک کے بیچ بہادرآباد میں ہی ایس ایچ او شبانہ اور سابقہ ایس ایچ او زیب النساء لڑ پڑیں۔ ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ نے شبانہ جیلانی کو بھی معطل کردیا۔ اسی طرح جرائم پر قابو نہ پانے اور علاقے میں گشت نہ کرنے پر ایس ایچ او جوہر آباد سب انسپکٹر انیلا قادر کوبھی معطل کردیا گیا اور آخر میں سب انسپکٹر غزالہ کو بھی کرسی سے ہٹا دیا گیا ہے۔ دوسری جانب سب انسپکٹر غزالہ کا کہنا ہے کہ انہیں معطل نہیں کیا گیا بلکہ وہ 15روز کی چھٹیوں پر ہیں اور اس طرح اب شہر کے کسی بھی تھانے میں خاتون ایس ایچ او تعینات نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :