اسپیشل اولمپکس میں حصہ لینے والا پاکستانی ایتھلیٹس کا دستہ وطن واپس پہنچ گیا، پاکستانی کھلاڑیوں نے ایونٹ میں 15 طلائی تمغوں سمیت 35 تمغے حاصل کئے ،پاکستانی دستے میں 55 کھلاڑی اور22 کوچ اور آفیشلز شامل تھے، ان میں سے 18 اولمپیئن اسلام آباد، 15 لاہور اور 44 کراچی پہنچے، ائرپورٹس آمد پر کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا کھلاڑیوں پرپھولوں کی پتیاں نچھاوڑ کی گئیں اور ہار پہنائے گئے اور ائرپورٹ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا،آئندہ اس بھی اچھی کارکردگی دکھا کر ملک کا نام روشن کریں گے، کھلاڑیوں کا عزم ،کم وسائل اور مشکل حالات کے باوجود پاکستانی کھلاڑیوں کے حوصلے بلند تھے اور انہوں نے توقع سے بڑھ کر کارکردگی کا مظاہرہ کیا، آفیشلز

جمعرات 6 اگست 2015 08:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 اگست۔2015ء) اسپیشل اولمپکس میں حصہ لینے والا پاکستانی ایتھلیٹس کا دستہ وطن واپس پہنچ گیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے ایونٹ میں 15 طلائی تمغوں سمیت 35 تمغے حاصل کئے تھے۔ پاکستانی دستے میں 55 کھلاڑی اور22 کوچ اور آفیشلز شامل تھے، ان میں سے 18 اولمپیئن اسلام آباد، 15 لاہور اور 44 کراچی پہنچے۔ ائرپورٹس آمد پر کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

کھلاڑیوں پرپھولوں کی پتیاں نچھاوڑ کی گئیں اور ہار پہنائے گئے اور ائرپورٹ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سپیشل کھلاڑیوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ آئندہ اس بھی اچھی کارکردگی دکھا کر ملک کا نام روشن کریں گے۔ائرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفیشلز کا کہنا تھا کہ کم وسائل اور مشکل حالات کے باوجود پاکستانی کھلاڑیوں کے حوصلے بلند تھے اور انہوں نے توقع سے بڑھ کر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر وسائل بڑھا دیئے جائیں تو پاکستانی کھلاڑی کئی گنا کامیابیاں سمیٹنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔یاد رہے کہ لاس اینجلس میں ہونے والے سپیشل اولمپکس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی اہم کامیابیاں اپنے نام کیں۔ سپیشل اولمپکس 25جولائی سے شروع ہوئے تھے اور مقابلے 2 اگست تک جاری رہے۔ اس دوران 165 ممالک کے 6500 ایتھلیٹس نے اس میگا ایونٹ میں شرکت کی۔

قومی ایتھلیٹس نے 15طلائی، 12 چاندی جبکہ 8 کانسی کے تمغے اپنے نام کئے۔ پاکستان نے سب سے زیادہ تمغے سائیکلنگ کیایونٹ میں جیتے جن میں چھ سونے دو چاندی جبکہ ایک کانسی کا تمغہ شامل ہے۔ پاکستان نے سوئمنگ میں2گولڈ اور2سلور میڈلز جیتے۔ بیڈمنٹن میں قومی کھلاڑیوں کے گولڈ میڈلز کی تعداد3 رہی۔ ٹیبل ٹینس میں پاکستانی پلیئرز نے1 گولڈ اور2برونز میڈلز جیتے۔ ٹینس میں ایک گولڈ ، ایک سلور اور ایک برونز میڈل پاکستان کے حصے میں آیا۔ ٹریڈیشنل باسکٹ بال میں پاکستان نے سلور میڈل جیتا،، یونیفائیڈ باسکٹ بال میں بھی پاکستان نے سلور میڈل اپنے نام کیا جبکہ فٹبال مقابلوں میں برونز میڈل پاکستان کے حصے میں آیا۔