فیفا نے فٹبال کو مزید دلچسپ بنانے کیلئے آف سائیڈ کا نیا قانون متعارف کروادیا ،نئے قانون کے تحت اگر کوئی کھلاڑی گیند کو شاٹ مارتا ہے اور اس کی ٹیم کا دوسرا کھلاڑی آف سائیڈ پوزیشن پر ہے، اب چاہے وہ کھلاڑی گیند کو چھوئے یا نہیں لیکن اگر اس کی ٹیم کا کوئی دوسرا کھلاڑی گول اسکور کرتا ہے تو وہ گول نہیں مانا جائے گا

جمعرات 6 اگست 2015 08:29

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 اگست۔2015ء)فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے کھیل کو مزید دلچسپ بنانے کیلئے آف سائیڈ کے نئے قانون کا اجرا کردیا ہے جس کے بعد کوچز اور اسٹرئیکرز کیلئے اپنی ٹیم کیلئے گول کا حصول مزید مشکل بن جائے گا۔نئے قانون کے تحت اگر کوئی کھلاڑی گیند کو شاٹ مارتا ہے اور اس کی ٹیم کا دوسرا کھلاڑی آف سائیڈ پوزیشن پر ہے، اب چاہے وہ کھلاڑی گیند کو چھوئے یا نہیں لیکن اگر اس کی ٹیم کا کوئی دوسرا کھلاڑی گول اسکور کرتا ہے تو وہ گول نہیں مانا جائے گا۔

پرانے قانون کے تحت اگر کھلاڑی آف سائیڈ پوزیشن پر ہو لیکن اگر وہ گیند کو نہ چھوئے اور اسی کی ٹیم کا دوسرا کوئی اور کھلاڑی گول کر دے تو وہ گول مانا جاتا تھا۔رپورٹس کے مطابق فیفا نے اس سلسلے میں ہدایات تمام سطح کے میچ آفیشلز کو جاری کردی ہیں اور کہا گیا ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی جان بوجھ کر دوسری ٹیم میں غلط فہمی پیدا کرنے کیلئے اس طرح کا عمل کرے تو اس پر پینلٹی عائد کی جائے۔

(جاری ہے)

اس نئے قانون کا اطلاق 16-2015 کے سیزن کے آغاز سے ہو گا۔اس کا مطلب ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی آف سائیڈ پوزیشن پر ہو اور اگر وہ جان بوجھ کر شاٹ یا پاس کی طرف جانے کی کوشش کرے یا گیند کو چھونے کا ارادہ کرے تو اس پر پینالٹی عائد کی جائے گی۔اس سے قبل آف سائیڈ پوزیشن پر موجود کھلاڑی پر پینالٹی عائد نہیں کی جاتی تھی اور اس کو گیند کو چھونے کی بھی اجازت تھی۔

متعلقہ عنوان :