اوسلو کی مصروف ہائی وے پر ٹریلر الٹ گیا، شدید ٹریفک جام، حادثے سے ہائی وے کے چاروں ٹریک بلاک

پیر 10 اگست 2015 09:14

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 اگست۔2015ء)اوسلو کی مصروف ہائی وے پر ایک ٹریلر کے کے الٹ جانے سے ٹریفک شدید جام ہو گئی اور حادثے نے ہائی وے کے چاروں ٹریک کو بلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

یہ واقع شام سوا پانچے بجے رونما ہوا جبکہ شام سات بجے ٹریلر کو ہٹا کر ہائی وے کوکھول دیا گیا۔ اوسلو پولیس کے مطابق ٹریلرکے الٹنے کی فی الحال وجہ معلوم نہیں ہو سکی جبکہ ڈرائیور شدیدزخمی نہیں ہوا اور اسکے مزید چیک اپ کے لیے ہسپتال روانہ کر دیا گیا۔