چین،طالبات سے زیادتی کے الزام میں سکول ٹیچر کو عمر قید کی سزا

پیر 10 اگست 2015 09:14

شنگھائی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 اگست۔2015ء)ایک چینی عدالت نے بچوں کے ایک سکول ٹیچر کو اپنی بارہ طالبات سے جنسی زیادتی کے الزام میں عمرقید کی سزا سنادی ہے،یہ بات سرکاری نیوز ایجنسی نے گزشتہ روز بتائی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شمالی خطے نینگژا میں ایک عدالت نے ایک دیہی سکول کے استاد ہوانگ ژنژن کو اپنی طالبات سے جنسی زیادتی یا حراساں کرنے پر سزا سنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے ان طالبات پر جنسی حملے سے قبل انہیں گھر پر ٹیوشن پڑھانے کی پیشکش کی تھی۔مئی میں چین نے ایک سابقہ پرائمری ٹیچر کو اس کے سکول میں 26بچوں سے جنسی زیادتی کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی۔سرکاری میڈیا کے مطابق لی جی شون کو چار سے گیارہ سال کی عمر کی26لڑکیوں سے جنسی زیادتی کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔یہ واقعہ شمال مغربی صوبہ گانسو میں پیش آیا تھا۔چینی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ حالیہ سالوں میں بچوں سمیت جنسی زیادتی کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے،2012-14ء تک ملک گیر سطح پر 7145کیسز ریکارڈ کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :