طالبان نے ’زنا ‘ کے شبے میں افغان خاتون کو پھانسی دے دی

پیر 10 اگست 2015 09:15

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 اگست۔2015ء)افغانستان کے شمال مشرقی علاقے میں شدت پسندوں نے ایک خاتون کو زنا کا الزام عائد کر کے پھانسی دے دی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدخشاں صوبے کے گورنر کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایک ستائیس سالہ خاتون کو تیرگراں نامی گاوٴں میں گزشتہ روز طالبان کی ایک عدالت نے سزائے موت سنائی، جس پر اس خاتون کو اْس کے شوہر اور دیگر اہل خانہ سمیت گاوٴں والوں کے سامنے ایک درخت کے ساتھ پھانسی دی گئی۔ بتایا گیا ہیکہ ہلاک کی جانے والی یہ خاتون تین بچوں کی ماں تھی۔

متعلقہ عنوان :