ٹیکساس ، ایک گھر سے آٹھ افراد کی لاشیں برآمد

پیر 10 اگست 2015 09:17

ٹیکساس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 اگست۔2015ء)امریکی میڈیا کے مطابق پولیس کو ٹیکساس میں ایک گھر سے آٹھ افراد کی لاشیں ملی ہیں۔امریکی میڈیارپورٹس میں بتایا گیا ہیکہ ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں پولیس کو اس گھر تک پہنچنے کے لیے ٹیلی فون کال موصول ہوئی، تاہم پولیس اس گھر پر پہنچی، تو اندر سے ایک شخص نے پولیس پر فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہیکہ پولیس نے اس مسلح شخص سے مذاکرات کئے، جس پر بعد میں اس شخص نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے گھر کی تلاشی کے دوران لاشیں برآمد کیں۔