ماڈل ایان علی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں ضمانت پر رہا ہونے کے بعد مقبولیت کے سفر سے باہر ہو گئیں

پیر 10 اگست 2015 09:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 اگست۔2015ء) خربرو ماڈل ایان علی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں ضمانت پر رہا ہونے کے بعد مقبولیت کے سفر سے باہر ہو گئیں ۔ روزانہ کی بنیاد پر میڈیا پر شہ سرخیوں میں چھانے والی ماڈل کی اکا دکا خبر ہی سامنے آتی ہے ۔

(جاری ہے)

ماڈل کراچی میں اپنی بوتیک بنانے میں مصروف ہیں ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ خربرو ماڈل ایان علی کی مقبولیت میں آہستہ آہستہ کمی آ رہی ہے جب تک وہ پابند سلاسل تھیں اس وقت ان کی مقبولیت بڑھ رہی تھی جیل سے رہا ہونے کے بعد اب اس میں کمی آئی ہے ۔ سوشل میڈیا پر بھی اب وہ فال فال نظر آ رہی ہیں ۔ کراچی میں پہناوا کے نام سے بوتیک بنانے کے پراجیکٹ پر کام کر رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :