بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں طالبہ سے چلتی بس میں زیادتی کی کوشش ،چھلانگ لگا کر جان بچائی

پیر 10 اگست 2015 09:18

جھاڑ کھنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 اگست۔2015ء)بھارت کی مشرقی ریاست جھاڑ کھنڈ میں طالبہ سے چلتی بس میں زیادتی کی کوشش کی گئی جس پر طالبہ نے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتوار کے روز بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں چلتی بس میں طالبہ سے زیادتی کی کوشش کی گئی ہے۔ طالبہ نے بس سے چھلانگ لگا کر جان بچائی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بھارت میں چلتی بسوں میں خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتیوں کے متعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

چند ماہ قبل دہلی میں بھی ایک ایسا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 14 کے قریب افراد نے ایک خاتون کو چلتی بس میں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ بھارت خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں دنیا میں پہلے نمبر پر ہے جس کے باعث بھارت کو دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور خواتین کے حقوق کے لحاظ سے بھارت کو ایک سب سے برا ملک قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :