نیب لاہور نے ملزم شوکت اللہ بنگش کو گرفتار کر لیا،ملزم پر قصر ذوق میرج ہال کی غیر قانونی فروخت کا الزام ہے

پیر 10 اگست 2015 09:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 اگست۔2015ء)قومی احتساب بیورو(نیب)لاہور نے اتوار کے روز شوکت اللہ بنگش ولد سیف اللہ بنگش کو گرفتار کر لیا ہے،ملزم نیب کو قصر ذوق میرج ہال کی غیر قانونی فروخت میں مطلوب تھا جس سے متعلق نیب نے ایک اور کیس میں اسے فروخت یا خریدنے کے حوالے سے منع کرتے ہوئے تنبیہ جاری کر رکھی تھی۔

(جاری ہے)

ملزم نے دیگر ملزمان کے ساتھ ملکر اور ان کے تعاون سے نیب کے انتباہ کی خلاف ورزی کی اور غیر قانونی طور پر پراپرٹی کو25.5 ملین روپے کی لاگت میں اپنے ذاتی مفاد کیلئے فروخت کردیا اور جرم سے حاصل ہونے والی مراعات کو تمام ملزم میں تقسیم کیا گیا،نیب پہلے ہی دوسرے ملزمان سے غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی رقم وصول کر چکا ہے،ملزم شوکت اللہ بنگش کو جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے احتساب عدالت لاہور کے سامنے پیش کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :