چین ،سمندری طوفان سے 12 افراد ہلاک،پانچ لاپتہ

پیر 10 اگست 2015 09:17

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 اگست۔2015ء)مشرقی چینی ساحلوں سے ٹکرانے والے سمندری طوفان سْوڈلور کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک جب کہ دیگر پانچ لاپتہ ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سمندری طوفان کی وجہ سے چین کے متعدد حصوں میں گزشتہ ایک صدی کی سب سے شدید بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس سمندری طوفان سے سب سے زیادہ صوبہ ڑیجیانگ کا شہر وینزہاوٴ ہوا ہے، جہاں شدید بارشوں کے نتیجے میں مٹی کے تودے گرنے اور متعدد مکانات تباہ ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ اس طوفان کے نتیجے میں تقریبا تیرہ لاکھ افراد متاثرہ ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :