عراقی وزیراعظم کا اہم سیاسی اصلاحات کا اعلان،نائب وزیراعظم اور نائب صدر کے عہدوں کا خاتمہ کر دیا گیا

پیر 10 اگست 2015 09:17

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 اگست۔2015ء)عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے گزشتہ روز ملک میں اہم سیاسی اصلاحات کا اعلان کر دیا ہے، جن کے مطابق نائب وزیراعظم اور نائب صدر کے عہدوں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کی جانب سے اہم حکومتی اصلاحات ملک میں کئی دن سے جاری بڑے عوامی مظاہروں کے تناظر میں سامنے آئیں ہیں، جن میں عوام خراب حکمرانی اور بدعنوانی پر سراپا احتجاج ہیں۔

حیدر العبادی نے اعلیٰ عدلیہ سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ موجودہ اور سابقہ حکومتی عہدیداروں کے خلاف کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کرے۔ عوامی اخراجات میں کمی کے لیے العبادی نے حکومتی عہدیداروں کو مہیا کیے گئے محافظوں کی تعداد میں کمی کا اعلان بھی کیا ہے۔ وزیراعظم کی ان تجاویز کو عراقی کابینہ نے منظور کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :