اپوزیشن جماعتوں کا” مشتر کہ حکمت عملی اجلاس“ آج طلب، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جماعت اسلامی،پیپلزپارٹی اور (ق) لیگ نے تحر یک انصاف کی دعوت قبول کر لی

پیر 10 اگست 2015 09:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 اگست۔2015ء)پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے معاملات اور تحفظات پر ” اپوزیشن جماعتوں کا” مشتر کہ حکمت عملی اجلاس“ آج طلب “پاکستان تحر یک انصاف کی طرف سے آج ( پیر ) کو ہونے والی آل پارٹیز کانفر نس میں شر کت کے لئے جماعت اسلامی،پیپلزپارٹی اور (ق) لیگ ، عوامی تحریک اور اقلیتی جماعتوں نے دعوت قبول کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

۔اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں بلدیاتی انتخاب ایک مرحلے یا مختلف مراحل میں کرانے، حلقہ بندیوں اور ووٹر لیسٹوں پر پہلے سے موجود تحفظات کے حوالے سے بات کی جائے گی۔تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور کی قیادت میں تحر یک انصاف کے سیکرٹر یٹ گارڈن ٹاؤن میں ہونیوالی آل پارٹیز کانفر نس کے اختتام پر مشتر کہ اعلامیہ جاری کیا جائے گاکر یں ۔