میں نے مشورہ دیا تھا کراچی آپریشن تب کامیاب ہوگا جب نائن زیرو اور بلاول ہاؤس پر چھاپے مارے جائیں،حمید گل،یہ دونوں جگہیں دہشتگردی اور جرائم کے فنانشل بیس ہیں،بش سمیت بڑے بڑے نام ختم ہوجائیں گے،ملاعمر کا نام نمایاں رہے گا،سابق ڈی جی آئی ایس آئی

پیر 10 اگست 2015 09:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 اگست۔2015ء)آئی ایس آئی کے سابق ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل(ر) حمید گل نے کہا ہے کہ میں نے مشورہ دیا تھا کہ کراچی آپریشن تب کامیاب ہوگا جب نائن زیرو اور بلاول ہاؤس پر چھاپے مارے جائیں،یہ دونوں جگہیں دہشتگردی اور جرائم کے فنانشل بیس ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل(ر) حمیدگل کا کہنا ہے کہ نائن زیرو اور بلاول ہاؤس پر چھاپہ مارے بغیر کراچی میں دہشتگردی اور جرائم ختم نہیں ہوسکتے کیونکہ یہ جگہیں ان جرائم کے اڈے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ملاعمر کا انتقال اپریل2013ء میں ہوا،ان کا نام تاریخ سے کبھی نہیں مٹ سکتا،امریکی صدر بش سمیت بڑے بڑے نام ختم ہوجائیں گے،ملاعمر کا نام نمایاں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ جب تک افغانستان میں طالبان موجود رہیں گے افغانستان میں داعش کی کوئی گنجائش نہیں ہے،جب داعش افغانستان آئے تو وہ فوراً پاکستان کا رخ کریں گے اور ملک ایک خطرناک موڑ سے گزرے گا