افغانستان،قندوز میں خودکش بم ددھماکہ،21افراد ہلاک

پیر 10 اگست 2015 09:14

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 اگست۔2015ء)افغانستان کے دور افتادہ شمالی صوبہ قندوز میں ایک خودکش بم دھماکے میں کم از کم21افراد ہلاک ہوگئے،یہ بات حکام نے اتوار کے روز کہی۔افغان وزارت داخلہ نے کہا کہ خان آباد ضلع میں ہونے والے دھماکے میں مارے جانے والے تمام افراد عام شہری تھے،اگر چہ کہ مقامی حکام نے انہیں طالبان مخالف جنگجو قرار دیا ہے۔

وزارت داخلہ نے مجرمانہ فعل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک خودکش بمبار نے خان آباد ضلع میں اپنی خودکش جیکٹ کو دھماکے سے اڑا دیا۔خودکش حملے کے نتیجے میں 21شہری شہید اور 10دیگر زخمی ہوگئے،تاہم قندوز کے گورنر کے ترجمان عبدالودود وحیدی نے کہا ہے کہ دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے22جنگجو بشمول ان کے چار کمانڈرز ہلاک ہوگئے،طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے جو کہ کابل میں جمعہ کے روز سلسلہ وار بم دھماکوں کے بعد پیش آیا جس میں کم از کم51افراد ہلاک ہوگئے تھے،حالیہ سالوں میں دارالحکومت کیلئے یہ خونریز ترین دن تھا۔

(جاری ہے)

دھماکے جن میں عمارتیں تباہ ہوگئیں اور ہسپتالوں کو نقصان پہنچا اور اس کے نتیجے میں سینکڑوں ہلاکتیں رونما ہوئیں،یہ طالبان رہنما ملاعمر کی ہلاکت کے اعلان کے بعد سے دارالحکومت پر پہلی بڑی کارروائیاں تھیں،تشدد کی لہر کمزور امن عمل اور داخلی تقسیم میں اضافے کے باوجود طالبان مزاحمت میں شدت کے پیش نظر افغانستان کی شورش زدہ سیکورٹی صورتحال کو اجاگر کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :