نیپال میں پہلی مرتبہ مخنث شخص کو پاسپورٹ کا اجراء

منگل 11 اگست 2015 09:27

کٹھمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 اگست۔2015ء)نیپال کی حکومت نے گزشتہ روز پہلی مرتبہ کسی مخنث کو پاسپورٹ جاری کیا ہے۔ انسانی حقوق کی کارکن مونیکا شاہی یہ پاسپورٹ حاصل کرنے والی پہلی ”ٹرانسجینڈر“ بن گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے پاسپورٹ پر مرد یا عورت کے خانے کی جگہ ”او“ درج کیا گیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ سن 2013 میں نیپال نے مخنث افراد کواجازت دی تھی کہ وہ شہریت کی دستاویز داخل کر سکتے ہیں۔