لاہورکی کنزیومر کورٹ نے تاریخ کا سب سے بڑا فیصلہ سنادیا

منگل 11 اگست 2015 09:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 اگست۔2015ء) کنزیومرکورٹ نے تین ماہ کی بچی کے علاج میں غفلت برتنے پرپروفیسرڈاکٹرطاہرمسعود کوہرجانہ کی سزاسنادی۔ کنزیومر کورٹ نے ڈاکٹر طاہر مسعود کو 22 کروڑ 72 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی۔

(جاری ہے)

سید علی مرتضی نے 3ماہ کی بچی کا لندن میں جگرٹرانسپلانٹ کروایا۔ ڈاکٹرطاہرمسعود کی غفلت سے 3ماہ کی بچی کیلئے اسکے باپ کواپنا جگرٹرانسپلانٹ کروانا پڑا۔ پروفیسرڈاکٹرطاہرمسعودکے خلاف قانون کے تحت کاروائی کی جائے عدالت کا ہیلتھ کئیرکمیشن کوحکم۔ یاد رہے پروفیسرڈاکٹرطاہرمسعود چلڈرن ہسپتال میں ملازمت کررہے ہیں ۔