لیبیا ، خودکش بم دھماکے میں نو افراد ہلاک

منگل 11 اگست 2015 09:27

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 اگست۔2015ء)لیبیا کے مشرقی شہر درنہ میں ایک خودکش کار بم حملے میں نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔داعش نے اس حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔

(جاری ہے)

داعش نے گزشتہ روز آ ن لائن پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ ''درنہ شہر میں یہ خودکش بم حملہ ایک سوڈانی جنگجو ابو جعفر السودانی نے کیا ہے اور اس نے اپنی بارود سے بھری کار کو اتوار کی شب دھماکے سے اڑایا ہے۔اس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں''۔واضح رہے کہ داعش مخالف اسلامی گروپوں نے جون میں درنہ کے مکینوں کی مدد سے اس گروپ کے جنگجووٴں کو لڑائی کے بعد نکال باہر کیا تھا۔مکین اپنے شہر میں داعش کے غیرملکی جنگجووٴں اور علماء کی آمد پر نالاں تھے۔

متعلقہ عنوان :