غیر ملکی ’غنڈے‘ زمبابوے کے قدرتی ذرائع لوٹ رہے ہیں، صدر موگابے

منگل 11 اگست 2015 09:28

ہرارے(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 اگست۔2015ء)زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے نے پہلی مرتبہ حال ہی میں شکار کیے جانے والے سیسِل شیر کے حوالے سے لب کشائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمبابوے کی ذمے داری ہے کہ وہ اپنے قدرتی ذرائع کو ”غیر ملکی بدمعاشوں“ سے محفوظ رکھنے کی کوشش کرے۔

(جاری ہے)

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کا ملک سیسِل کو بچانے میں ناکام رہا۔ زمبابوے کی کابینہ کے ایک وزیر نے سیسِل کو ہلاک کرین والے امریکی جیمز والٹر پالمر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاہم پالمر کا کہنا ہے کہ سیسِل کا شکار قانونی تھا۔ چند ہفتوں قبل سیسِل کے شکار کی خبر پر دنیا بھر میں غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا۔