النصرہ فرنٹ کا ترک سرحد سے ملحقہ شامی علاقے سے انخلاء

منگل 11 اگست 2015 09:28

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 اگست۔2015ء)شام میں فعال شدت پسند گروہ النصرہ فرنٹ نے کہا ہے کہ اس کے جنگجو ترکی کی سرحد کے قریب واقع ایسے علاقوں سے پیچھے ہٹ جائیں گے، جہاں انقرہ حکومت واشنگٹن کے ساتھ مل کر اسلامک اسٹیٹ کے جنگجووٴں کو پسپا کرنا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز القاعدہ سے وابستہ اس اسلامی شدت پسند گروہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بات ان کے مذہب کے خلاف ہے کہ وہ کسی ایسی مہم کا حصہ بنیں، جس میں امریکا بھی شامل ہو۔ یہ امر اہم ہے کہ النصرہ فرنٹ اور دیگر اسلام پسند گروہ شام میں انتہا پسند گروپ ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے خلاف بھی لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔