ماسکو میں رہائش پذیر مسلمانوں کیلئے بڑی عید کا یہ بڑا تحفہ، 111سال پرانی مسجد عید الاضحی پر دوبارہ کھول دی جائے گی،19ہزار مربع میٹر پر تعمیر مسجد یورپ کی سب سے بڑی مسجد ہے

منگل 11 اگست 2015 09:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 اگست۔2015ء) روس کے دارالحکومت ماسکو میں واقع 111سال پرانی مسجد عید الاضحی پر دوبارہ کھول دی جائے گی ۔ ماسکو میں رہائش پذیر 20لاکھ سے زائد مسلمانوں کیلئے بڑی عید کا یہ بڑا تحفہ قرار دیاجارہا ہے اور وہ اس تاریخی مسجد کے کھولے جانے پر بہت خوش دکھائی دیتے ہیں۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی دارالحکومت میں 111سالہ قدیم کیتھڈرل مسجد دوبارہ کھولے جانے کی تقریب عید الاضحی 23ستمبر 2015ء کو متوقع ہے ۔

(جاری ہے)

19ہزار مربع میٹرز پر تعمیر کی گئی یہ مسجد یورپ کی سب سے بڑی مسجد ہے روسی مسلم بورڈ کے مطابق اس مسجد کو 2011ء میں شہید کردیا گیا دوبارہ کھولے جانے کی افتتاحی تقریب معروف سماجی اور مذہبی شخصیات شریک ہونگی اس تقریب میں مسمانوں ، یہودیوں اور بدھ مت کو ماننے والوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے ۔ ماضی میں عیدین پر ماسکو کے ڈیڑھ لاکھ مسلمان یہاں نماز عید ادا کیا کرتے تھے اسلام روس کا دوسرا بڑا مذہب ہے اور مسلمانوں کی تعداد تقریباً دو کروڑ ہے دارالحکومت ماسکو میں چھ مساجد ہیں ۔

متعلقہ عنوان :