لاہور، ڈیفنس کے 2 بڑے پرائیویٹ ہسپتالوں میں بڑے پیمانے پر سادہ لو ح افراد کے گردے نکال کر فروخت اور ٹر انسپلانٹ کا دھند کیا جاتا ہے‘ 13 رکنی گروہ کا انکشاف

منگل 11 اگست 2015 09:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 اگست۔2015ء) سادہ لو ح بے روز گاروں کے گر دے نکال کر فروخت کر نے والے 13 رکنی گر وہ نے انکشاف کیا ہے کہ ڈیفنس کے 2 بڑے پرائیویٹ ہسپتالوں میں آج بھی بڑے پیمانے پر سادہ لو ح افراد کے گردے نکال کر بھاری معاوضے کے عوض فروخت اور ٹر انسپلانٹ کا دھند کیا جاتا ہے جس میں پولیس بھی حصہ دار ہے اور ان ہسپتالوں سے پولیس کو باقاعد ہ حصہ دیا جاتا ہے رمضان نامی شخص نے اپنی بیوی اور چار ڈاکٹر سمیت 13 افراد سے مل کر ایک کلینک بنا رکھا تھا جبکہ ان کے درجنوں ایجنٹ باہر کا م کر تے ہیں جو بے روز گار نوجوانوں کو پہلے مجکمل بر یفنگ دیتے ہیں کہ ایک گر دہ فروخت کر نے زندگی پر کوئی اثر نہیں پڑ تا پھر انہیں ہسپتال لاکر گر دہ نکالا جاتا اور اونے پونے دام دے کر پولیس کا ڈرا وا دے کر بھگا دیا جاتا چونگی امر سدھو میں واقع کلینک پر درجنوں افراد کے گر دے نکال کر فروخت کر نے کا انکشاف کیا گیا ہے ملزمان ڈاکٹر اویس ،سر فراز ،عامر اور شیراز نے بتایا کہ ہم پکڑ ے گئے ہیں لیکن ڈیفنس کے 2 بڑے پر ائیویٹ ہسپتالوں میں آ ج بھی بڑے پیمانے پر گر دے نکال کر لو گو ں کو بھاری معاوضے کے عوض بیچنے کا دھندہ عرو ج پر ہے لیکن پولیس انہیں ہاتھ نہیں ڈالتی تفتیشی آفیسر نے بتایا کہ پکڑ ے جانے والے ملزمان کے مزید ساتھیوں کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :