کوئٹہ ،بلوچستان اسمبلی میں الطاف حسین کیخلاف مذمتی قرارداد اتفاق رائے سے منظور ، ایم کیو ایم کے خودساختہ جلاوطن سربراہ کی جانب سے پاکستان اور دفاعی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کی بھرپورمذمت کرتے ہیں،آرٹیکل 6 کے تحت فوری کارروائی عمل میں لائی جائے ،قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ

منگل 11 اگست 2015 09:31

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 اگست۔2015ء) بلوچستان اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف مذمتی قرارداد اتفاق رائے سے منظورکرلی گئی بلوچستان اسمبلی کا اجلاس قائمقام اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی زیرصدارت ہوا اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے مذمتی قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے خودساختہ جلاوطن سربراہ کی جانب سے پاکستان اور اس کے دفاعی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کی بھرپورمذمت کرتے ہیں دراصل الطاف حسین نے دشمن ملک کی زبان بولتے ہوئے پاکستان کی سالمیت قومی اداروں کیخلاف حالیہ نفرت انگیز اور انتہائی قابل اعتراض تقریر کی ہے کہ جو ملک کی سالمیت پر حملے کے مترادف ہے اس طرح کی تقریر ملک دشمن قوتوں کو تقویت بخشتی ہے جو غداری کے زمرے میں آتا ہے انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 6 کے تحت فوری کارروائی عمل میں لائی جائے صوبائی وزیر پارلیمانی امور عبدالرحیم زیارتوال نے کہا کہ بنیادی طورپر یہ تنظیم متحدہ کے نام سے پکاری جاتی ہے کراچی میں وہ خون کی ہولی کھیلی گئی بے گناہ انسانوں کو مارا گیا ہے بوری بند لاشیں ملی ہیں روشنیوں کے شہر کو تاریکیوں میں تبدیل کیا انہوں نے کہا کہ جس طرح ایم کیو ایم تمام تر حالات کی ذمہ داری ہے اسی طرح وہ لوگ بھی ذمہ دار ہیں جو ان کو سپورٹ کرتے تھے اور 12 مئی کو سابق ڈکٹیٹر نے کراچی میں ہونے والے واقعات کے بعد عوام کو للکارا اور آج عوام کی طاقت دیکھ لی اگر کوئی ملک کا صدر لوگوں کے خون پر جشن مناتے ہیں تو ان سے خیر کی توقع کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح عمران خان اور الطاف حسین نے ملک کو نیست و نابود کیا اس کی مثال نہیں ملتی عمران خان کا دھرنا غیرآئینی تھا اور پارلیمنٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی کسی نے ان کیخلاف کچھ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ ان تمام تر حالات کی ذمہ داری میڈیا ہے جو غیر سنجیدہ لوگوں کو زیادہ کوریج دیتی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ الطاف حسین اور عمران خان کی تقریروں کو میڈیا پر نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کی جائے اپوزیشن رکن سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ الطاف حسین ایک قاتل ہیں جس بے دردی کراچی میں بلوچوں اور پشتونوں کا جس طرح قتل عام کرایا اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ ایوان ایم کیو ایم کی خودساختہ جلاوطن سربراہ کی پاکستان اوردفاعی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کی مذمت کرتاہے، الطاف حسین نے د شمن ملک کی زبان بولی،ملکی سالمیت،قومی اداروں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کیں انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کراچی اور بلوچستان میں ”را“ کیساتھ ملکر کارروائیاں کرتے تھے یہ غدار وطن ہیں اور جو بھی واقعات ہوتے رہے ان میں براہ راست ملوث رہے بلوچستان اسمبلی نے قرار داد کو متفقہ طورپر منظور کرلیا اورمطالبہ کیا کہ الطاف حسین کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے