پاکستان ٹی20 لیگ آئندہ سال فروری مارچ میں قطرمیں منعقد ہوگی،معروف غیرملکی کرکٹرزپاکستان سپرلیگ کھیلنے کوتیار ہوگئے ،معاہدوں کوحتمی شکل دینے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ جلد پی سی ایل کے انعقاد کااعلان کریگا،پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والے کھلاڑی کیٹیگر ی میں تقسیم،اے کلاس کرکٹرز کوگولڈ ،بی کلاس کرکٹرز سلور کیٹیگری میں شامل ہوں گے۔کھلاڑیوں کے حتمی معاوضوں کا فیصلہ فرنچائز مالکان کریں گے،شاہد آفریدی،محمد حفیظ،کامران اکمل،احمد شہزاد،سہیل تنویر،سرفراز احمد گولڈ کیٹیگری میں ہونگے،کرس گیل،مارٹن گبٹل،لسیتھ مالنگا کو بھی گولڈ کیٹیگری میں شامل کیا جائے گا

منگل 11 اگست 2015 08:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 اگست۔2015ء)پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو تین کیٹیگری میں تقسیم کیا جائے گا۔اے کلاس کرکٹرز کوگولڈ ،بی کلاس کرکٹرز سلور کیٹیگری میں شامل ہوں گے۔کھلاڑیوں کے حتمی معاوضوں کا فیصلہ فرنچائز مالکان کریں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ سپر لیگ کو کامیاب بنانے کیلئے متحرک ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنے والے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو تین کیٹیگری میں تقسیم کیا جائے گا۔

اے کلاس کرکٹر کو گولڈ،بی کلاس کرکٹر کو سلور جبکہ سی کلاس کرکٹرز کو پلاٹینیم کیٹیگری میں تقسیم کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی،محمد حفیظ،کامران اکمل،احمد شہزاد،سہیل تنویر،سرفراز احمد گولڈ کیٹیگری میں ہونگے۔کرس گیل،مارٹن گبٹل،لسیتھ مالنگا کو بھی گولڈ کیٹیگری میں شامل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

عمر اکمل،مختاراحمد،نعمان انور،یاسر شاہ،انور علی،محمد عرفان،شکیب الحسن،تشایا پریرا،برایووٴ سلور کیٹیگری میں شامل ہوں گے۔

ادھرسات ٹیسٹ ممالک کے معروف غیرملکی کرکٹرز نے پاکستان سپرلیگ میں شرکت پررضامندی ظاہرکردی ہے۔ معاہدوں کوحتمی شکل دینے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ جلد پی سی ایل کے انعقاد کااعلان کریگا۔ ٹی ٹوئنٹی لیگ آئندہ سال فروری مارچ میں قطرمیں منعقد ہوگی۔غیرملکی کنسلٹنٹ فرم کی پیش کردہ رپورٹ کے مطابق سات ٹیسٹ ممالک کے معروف کھلاڑی پاکستان سپر لیگ میں شرکت کیلئے تیار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، سری لنکا، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش اور زمبابوے کے کرکٹرز کی جانب سے مثبت جواب کے بعد انہیں معاہدے کی کاپیاں ارسال کردی گئی ہیں۔ جن کوجلد حتمی شکل دی جانے کی توقع ہے۔ٹی ٹوئنٹی لیگ اگلے سال فروری مارچ میں قطر میں منعقد ہوگی۔ پی سی بی نے قطر اسپورٹس بورڈ کو اسٹیڈیم کو اپ گریڈ کرنے کیلئے تجاویز پیش کی ہیں۔

ان کا جواب ملنے کے بعد پی سی بی پی سی ایل کے پہلے ایڈیشن کے انعقاد کا باضابطہ اعلان کرے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے غیرملکی کنسلٹنٹ فرم کی خدمات حاصل کی ہیں۔جس کی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ سات ممالک کے کھلاڑیوں کے ایجنٹ سے گفتگو سود مند رہی ہے۔وینیو اور تاریخوں کے اعلان کے بعد ان کے ساتھ معاہدوں کو فائنلائز کرلیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق جن کھلاڑیوں سے رابطہ کیا گیا ہے۔ ان میں کرس گیل،کمارسنگاکارا، مہیلا جے وردنے،مارٹن گپٹل، کیون پیٹرسن اور شکیب الحسن جیسے بین الاقوامی سطح کے کرکٹرز شامل ہیں۔