کوئٹہ،تیز رفتار ٹرالر بریک فیل ہونے کے باعث سڑک کنارے کھڑی 4گاڑیوں اور دو ٹرکوں کوروندھتاہوادکانوں میں جاکرالٹ گیا،کنٹینرڈرائیورسمیت 12افراد موقع پرجاں بحق ،25سے زائدزخمی

منگل 11 اگست 2015 09:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 اگست۔2015ء)بلوچستان کے علاقے منگوچربازارمیں کراچی سے آنے والاتیزرفتارٹرالربریک فیل ہونے کے باعث سڑک کے کنارے کھڑی 4گاڑیوں اوردوٹرکوں کوروندھتاہوادکانوں میں جاکرالٹ گیاجس کے نتیجے میں کنٹینرڈرائیورسمیت 12افراد موقع پرجاں بحق جبکہ 25سے زائدزخمی ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملنے پرمقامی انتظامیہ اورمشیرخزانہ میرخالد خان لانگوموقع پرپہنچ گئے زخمیوں اورلاشوں کونکال کرہسپتال پہنچادیاگیایہاںآ مدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کراچی سے کوئٹہ آنیوالے ٹرالرکی اچانک قلات کے علاقے منگوچرمیں بریک فیل ہوگئی اورٹرالرڈرائیورسے بے قابوہوکرمنگوچربازارمیں سڑک کے کنارے کھڑی دوگاڑیوں،دوپک اپ اوردوٹرکوں کوروندھتاہوادکانوں میں جاکرالٹ گیاجس کے نتیجے میں محمدانور،جمال الدین،رازق ،میرگل،ظاہر ،ڈرائیور اسحق،عبدالمنان،سبزل خان،ٹرالرڈرائیوراخترعلی ،8سالہ بچی طاہرہ اوردومزیدلاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ زخمی ہونیوالے 25افراد کوفوری طورپرمقامی ہسپتال منتقل کیاگیاجنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزیدعلاج کیلئے کوئٹہ ریفرکردیاگیاواقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ پولیس،اورلیویز کاعملہ موقع پرپہنچ گیافوری طورپرلاشوں کونکال کرہسپتال پہنچادیاگیاواقعہ کی اطلاع ملتے ہی مشیرخزانہ میرخالد لانگو بھی موقع پرپہنچ گیااورامدادی کاموں کاجائزہ لیاانہوں نے کہاکہ یہ حادثہ ٹرالرکی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیاہے جس میں ڈرائیوربھی جاں بحق ہواہے زخمیوں کوابتدائی طبی امدادکے بعد کوئٹہ ریفرکردیاگیاہے مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے