سولہ سالہ پاکستانی لڑکا کم عمر ترین میلیینئر ای گیمر بھی بن گیا

منگل 11 اگست 2015 08:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 اگست۔2015ء) ویڈیو گیمز ویسے تو ہر کسی کی پہنچ میں ہیں اور بہت سے لوگ ان کے شیدائی بھی ہیں لیکن اگر آپ کا شوق آپ کو دنیا بھر میں شہرت اور لاتعداد دولت بھی دلا دے تو کیا ہی کہنے ایسا ہی کچھ ہوا 16 سالہ پاکستانی سمائیل حسن کے ساتھ مشہور ویڈیو گیم ڈوٹا ٹو کی عالمی چیمپئن شپ میں سمائیل حسن کی ٹیم نے حریف ٹیموں کو ناکوں چنے چبواتے ہوئے عالمی چیمپئن شپ جیت لی۔

(جاری ہے)

امریکی ٹیم ایول جنئیس کی طرف سے کھیلتے ہوئے انہوں نے حریف ٹیم کو فائنل میں 3-1 سے ہرایا اور ساٹھ لاکھ ڈالر کی انعامی رقم اپنے نام کر لی۔ سمیلینئر کے نام سے جانے جانے والے سمائیل ای گیمنگ کی دنیا کے کم عمر ترین میلیئنئر بھی بن گئے سمائیل حسن اس سے پہلے ایشین چیمپئن بھی رہ چکے ہیں۔