نئے چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کامنفرد طرزعمل،تمام تر سرکاری پروٹوکول واپس کردیا،بلٹ پروف گاڑی اور وی وی آئی پی سکواڈبھی واپس ،چیف جسٹس ہاؤس میں بھی منتقل نہ ہونے کا فیصلہ،چیمبر نمبر ایک میں ہی فرائض انجام دینگے

منگل 18 اگست 2015 09:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 اگست۔2015ء )24روز کے لیے بننے والے سپریم کورٹ کے 23ویں نئے چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کامنفرد طرزعمل ، تمام تر سرکاری پروٹوکول واپس کردیا،بلٹ پروف گاڑی اور وی وی آئی پی سکواڈبھی واپس کرنے کے علاوہ چیف جسٹس ہاؤس میں بھی منتقل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے چیمبر نمبر ایک میں ہی فرائض انجام دینگے ، صرف بطور جج حاصل سکیورٹی اور گاڑی اپنے پاس ر کھیں گے جبکہ مقدمات میں غیر ضروری التواء نہ دینے کی بھی ہدایات جاری کردی ہیں ،سادگی پسند ہے اسی میں رہنے دیاجائے کسی پروٹوکول کی ضرورت بھی نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کونئے چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے تمام تر سرکاری پروٹول واپس کردیا،بلٹ پروف گاڑی بھی استعمال نہیں کریں گے اس کے علاوہ نو منتخب چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے حلف لینے کے بعد چیف جسٹس ہاؤس میں جانے سے بھی انکا ر کردیا ہے اور چیمبر نمبر ایک میں ہی فرائض سرانجام دینگے رہائش گاہ پہلے ہی بطور جج الاٹ گھر میں ہی رکھیں گے ۔ ۔چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے سپریم کورٹ میں زیر سماعت مقدمات میں غیر ضروری اورلمباالتواء نہ دینے کی بھی ہدایت کی ہے تاکہ لوگوں کوجلد سے جلد انصاف کی فراہمی کویقینی بنایاجاسکے

متعلقہ عنوان :