کراچی ،پروفیسر وحید الرحمان قتل کیس کا ملزم عدم شواہد کی بناء پر بری،پولیس نے وحید الرحمان قتل کیس میں ملزم سمیع الرحمان کو 15 روز قبل کورنگی سے گرفتار کیا تھا

منگل 18 اگست 2015 09:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 اگست۔2015ء)کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پروفیسر وحید الرحمان قتل کیس میں گرفتار ملزم کو عدم ثبوت پر رہاکردیا۔پروفیسر وحید الرحمان قتل کیس کی سماعت کے دوران کیس کے تفتیشی افسر نے اے کلاس کی رپورٹ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پروفیسر وحید الرحمان قتل میں گرفتار ملزم سمیع الزمان کے خلاف شواہد نہیں ملے۔کیس میں مزید کوئی ملزم نہ تو گرفتار ہوا نہ ہی کوئی گواہ سامنے آیا۔ عدالت نے رپورٹ منظور کرتے ہوئے ملزم سمیع الزمان کو رہا کردیا۔ پروفیسر وحید الرحمان کو 29 اپریل کو ایف بی ایریا میں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیاتھا جس پرپولیس نے گرفتار ملزم سمیع الزمان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :