دہشتگردی کا ہر قیمت پر خاتمہ ، دہشتگردوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی ،نوازشریف ، وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،سانحہ اٹک پر افسوس اور دکھ کا اظہار، ملک کی سکیورٹی صورتحال ، مشاہد اللہ کے انٹرویو کے بعد پیدا کی صورتحال ، ایم کیو ایم کے استعفوں کے معاملہ پر بھی غور، وزیراعظم نے کابینہ ممبران کو غیر ذمہ داران بیانات دینے سے روک دیا

منگل 18 اگست 2015 09:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 اگست۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا ہر قیمت پر خاتمہ کرینگے ، دہشتگردوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران کیا اجلاس میں سانحہ اٹک پر افسوس اور دکھ کا اظہار کے علاوہ ملک کی سکیورٹی صورتحال ، مشاہد اللہ کے انٹرویو کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال ، ایم کیو ایم کے استعفوں کے معاملہ پر بھی غور کیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور طارق فاطمی نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔ وزیر داخلہ نے سانحہ اٹک کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دی ۔ اجلاس میں دہشتگردوں کیخلاف تمام وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی اور ہر قیمت پر دہشتگردی کا خاتمہ کیاجائے گا ۔ اجلاس میں مشاہد ا للہ خان کے انٹرویو کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی اس حوالے سے وزیراعظم نے کابینہ ممبران کو غیر ذمہ داران بیانات دینے سے روک دیا ہے ۔