مصر نے دہشت گردی کے خلاف نیا قانون منظور کرلیا ،نئے قانون کے تحت، غلط رپورٹنگ پر کم از کم دو لاکھ پاؤنڈ اور زیادہ سے زیادہ پانچ لاکھ پاؤنڈ تک جرمانہ عائد کیا جاسکے گا

منگل 18 اگست 2015 09:49

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 اگست۔2015ء)مصر نے دہشت گردی کے خلاف نئے قانون کی منظوری دے دی ہے جسے میڈیا پر قدغن لگانے کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے دہشت گردی کے خلاف نئے قانون کی منظوری صدر عبدالفتح السیسی نے دی۔

(جاری ہے)

نئے قانون کے تحت کسی بھی دہشت گرد حملے کی غلط رپورٹنگ کرنے والوں پر بھاری جرمانے کے علاوہ انہیں ملازمت سے برطرف بھی کیا جاسکے گا۔نئے قانون کے تحت، غلط رپورٹنگ پر کم از کم دو لاکھ پاؤنڈ اور زیادہ سے زیادہ پانچ لاکھ پاؤنڈ تک جرمانہ عائد کیا جاسکے گا۔ دوسری جانب، ناقدین نے اس نئے قانون کو میڈیا پر قدغن لگانے کے مترادف قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :