یمن :منصور ہادی کے حامیوں نے پانچ صوبوں پر قبضہ کر لیا، حوثی باغیوں پر بمباری نے صدر ہادی کے حامیوں کیلئے پیش قدمی کے راستے کھول دیئے

منگل 18 اگست 2015 09:47

یمن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 اگست۔2015ء) یمن میں جلا وطن صدر منصور ہادی کے حامی افواج نے پانچ صوبوں پرقبضہ مکمل کر لیا ہے۔ اتحادی افواج کی طرف سے حوثی باغیوں پر بمباری نے صدر ہادی کے حامی افواج کے لیے پیش قدمی کے راستے کھول دئیے ہیں اور اب تک پانچ صوبوں کا کنٹرول واپس حاصل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اب یہ افواج تعز شہرکا رخ کر رہی ہیں جو یمنی دارالحکومت کی جانب پیش قدمی کا اہم راستہ ہے۔ منصور ہادی کے حامی افواج کی فتح اور پیش قدمی میں اتحادی ممالک کی طرف سے دی جانے والی فوجی اور مالی امداد کا اہم کردار ہے۔

متعلقہ عنوان :