بھارت ،ہراساں کرنے سے روکنے پر ہندوستانی فوجی ہلاک

منگل 18 اگست 2015 09:53

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 اگست۔2015ء) ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں ایک لڑکی کو زدوکوب کرنے سے روکنے پر ہندوستانی فوجی اہلکار کوتشدد کرکے ہلاک کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستانی فوج کی 416 انجینیئرنگ بریگیڈ کے لانس نائک 35 سالہ ویدمیترا چوہدری نے دیکھا کہ کچھ افراد روہتا روڈ پر قائم ایک دودوھ کی دکان پر لڑکی کو ہراساں کررہے ہیں۔

پولیس کے مطابق فوجی اہلکار لڑکی کو بجانے کے لیے آگے بڑھا اور اس نے ہراساں کرنے والے اشکے نامی شخص کو روک کر اس پر تشدد کیا۔جس پر ملزم اشکے نے اپنے دوستوں کو فون کال کرکے بلالیا جو اسلحے اور لاٹھیوں سے لیس تھے، انھوں نے فوجی اہلکار پر تشدد کیا اور اسے شدید زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

چوہدری کو گوپال ویہار کے علاقے میں قائم فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کے خاندان کے دیگر افراد بھی رہائش پزیر ہیں۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) دنیش چندرا کے مطابق واقعے کے دو ملزمان سنجو اور رتیش کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ مرکزی ملزم اشکے اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جاری ہیں۔یاد رہے کہ ہندوستان میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کی رپورٹس میں گذشتہ کئی سالوں میں اضافہ ہوا ہے جس میں ریپ، دست درازی اور تشدد کے واقعات شامل ہیں۔قومی کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کے مطابق سال 2008ء میں خواتین پر تشدد کے حوالے سے رپورٹ ہونے والے جرائم کی تعداد دو لاکھ تھی۔تاہم اس کے باوجود بیورو کے حکام کا کہنا تھا کہ خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم کی بیشتر رپورٹس سامنے نہیں آتی جس میں ریپ قابل ذکر ہے۔

متعلقہ عنوان :