بھارت ، بدعنوان انجینئر کے گھر پر چھاپہ ، 20 کروڑ روپے کی رقم برآمد، رقم کی گنتی کے لئے 21 گھنٹے لگ گئے، رشوت سے حا صل ہو نے والی رقم غسل خانے ، کچن ، لاؤنچ ،ٹیرس اور کمروں کی دیوار و ں میں چھپا ئی گئی تھی

منگل 18 اگست 2015 09:49

دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 اگست۔2015ء) بھارت میں ایک بدعنوان انجینئر کے گھر پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا چھاپہ ، غسل خانے ، کچن ، لاؤنچ ،ٹیرس اور کمروں کی دیوار سے 20 کروڑ روپے کی رقم برآمد ۔ رقم کی گنتی کے لئے تین مشینیں منگوائی گئی ۔ 21 گھنٹے لگ گئے ۔ انجینئر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز بھارت کے ایک چالاک سول انجینئر نے ہوشیاری کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے 20 کروڑ روپے کی بھاری رقم اپنے گھر کے غسل خانے ، کچن ، صحن سمیت تمام کمروں میں چھپا رکھی تھی جبکہ بدعنوانی کی شکایات پر اداروں نے اس کے گھر چھاپہ مارا اور تمام رقم دیواریں توڑ کر برآمد کر لی ۔

برآمد کی گئی رقم انتہائی زیادہ تھی جس کو گننا ناممکن تھا اس لئے حکام نے رقم کی گنتی کے لئے پہلے ایک مشین منگوائی مگر رقم کی گنتی اس کے بس سے باہر تھی پھر حکام نے مزید دو مشینیں منگوائی اور اس کے باوجود رقم کی گنتی میں 21 گھنٹے کا وقت صرف ہوا اس کے علاوہ چھاپے کے دوران گھر کی دیواروں اور لاک اپ سے طلائی زیوارت بھی برآمد ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی پولیس کے مطابق بدعنوان سول انجینئر ایک گھر کی کلیئرنس کے لئے ایک لاکھ روپے سے زائد کی رشوت لیتا تھا اور میونسپل کارپوریشن کا ملازم تھا جس کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جبکہ اس کا ساتھ دینے کے الزام میں اس کے بیٹے کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :