سرگودھا : پرانی دشمنی کا بدلہ،خاتون سمیت 2افراد قتل ، 3 زخمی ،دوہرے قتل کی واردات درینہ دشمنی کے باعث ہوئی۔مقتول قتل کے مقدمہ میں 12سال کی سزا کا ٹنے کے بعد چند روز قبل ہی رہا ہوکر گھر آیا تھا ، پو لیس

منگل 18 اگست 2015 09:39

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 اگست۔2015ء)سرگودھا کے نواحی گاوں میں پرانی دشمنی کا بدلہ لینے کیلئے مخالفین نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے خاتون سمیت 2افراد قتل جبکہ 3افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق نواحی گاوں کوٹلہ وطنی میں پرانی دشمنی کا بدلہ لینے کیلئے مخالفین نے گھر میں سوئے ہوئے افراد پر فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فائرنگ سے گھرکی ملازمہ سکینہ بی بی اور عرفان نامی شخص جاں بحق ہوگئے۔

جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر تین افراد زخمی بھی ہوئے۔حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق دوہرے قتل کی واردات درینہ دشمنی کے باعث ہوئی ہیں۔مقتول قتل کے مقدمہ میں 12سال کی سزا سے کچھ روز قبل ہی رہا ہوکر گھر آیا تھا جسے مخالفین نے فائرنگ کرکے اس کے گھر میں ہی قتل کردیا۔پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال پہنچا دی جبکہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :